ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سارہ تواب نے نوشہرہ میں دہائیوں پرانا زمینی جھگڑا ایک ہفتے میں پرامن طریقہ سے حل کر دیا

اتوار 14 ستمبر 2025 19:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سارہ تواب نے نوشہرہ میں دہائیوں پرانا زمینی جھگڑا ایک ہفتے میں پرامن طریقہ سے حل کر دیا۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نوشہرہ سارہ تواب نے ایک ہفتے کے قلیل عرصے میں موضع پیر پیائی کے دو بااثر خاندانوں کے درمیان دہائیوں سے جاری زمین کے تنازعے کا کامیابی سے پرامن حل نکالا؟ جس کےلیے ماضی میں کئی سالوں سے کوششیں جاری تھیں۔

(جاری ہے)

یہ تنازعہ اس حد تک گھمبیر ہو چکا تھا کہ خونریزی تک جا سکتا تھا لیکن سارہ تواب نے فوری اور مؤثر اقدامات اٹھاتے ہوئے متعدد دورےکئے اور مسلسل مذاکرات کرکے دونوں فریقین کو راضی نامے پر آمادہ کیا، اس معاہدے کے تحت نہ صرف دونوں خاندانوں نے ایک دوسرے کی زمینیں پرامن طریقے سے خالی کر دیں بلکہ سرکاری زمینوں اور نہر پر ناجائز قبضے بھی ختم کر دیے گئے، اس کامیابی کو روایتی جرگے میں بھی قبولیت ملی جس میں مقامی علماء اور معززین نے شرکت کی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس عمل نے ثابت کر دیا کہ خواتین افسران بھی مشکل ترین اور روایتی معاملات میں نہ صرف مؤثر کردار ادا کر سکتی ہیں بلکہ وہ انتظامی کارکردگی میں ایک نئی مثال قائم کر سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :