امیر بالاج ٹیپو قتل کیس ، ملزم کی عبوری ضمانت میں توسیع

پیر 15 ستمبر 2025 11:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) لاہور کی سیشن عدالت نے کاروباری شخصیت امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں گوگی بٹ کی عبوری ضمانت میں 23 ستمبر تک توسیع کردی ۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج سید نجف حیدر نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت ملزم عقیل عرف گوگی بٹ کو سخت سکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا گیا۔دوران سماعت مدعی کے جونیئر وکیل نے استدعا کی کہ سینئر کونسل موجود نہیں ہیں، اس لیے سماعت ملتوی کی جائے۔ عدالت نے یہ استدعا منظور کرتے ہوئے ضمانت میں توسیع کردی۔

متعلقہ عنوان :