محکمہ زراعت نے سیلابہ(ریورن ایریاز)اور غیر سیلابہ علاقوں (نان ریورن ایریاز) کیلئے کماد کی منظور شدہ اقسام کا اعلان کردیا

پیر 15 ستمبر 2025 15:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) محکمہ زراعت نے سیلابہ(ریورن ایریاز)اور غیر سیلابہ علاقوں (نان ریورن ایریاز) کیلئے کماد کی منظور شدہ اقسام کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار ستمبر کاشتہ کماد کیلئے سیلابہ علاقوں میں ایچ ایس ایف240،ایچ ایس ایف 242،سی پی77-400،سی پی 237، ایس پی ایف 213، سی پی ایف 252 اور سی پی ایف 253 وغیرہ جبکہ غیر سیلابہ علاقوں میں سی پی ایف246، سی پی ایف 247،سی پی ایف 248،سی پی ایف 249، سی پی ایف 250 اور سی پی ایف 251وغیرہ کاشت کرکے بہترین پیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔

نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت توسیع کے ترجمان نے بتایا کہ ستمبر کا شت کیلئے اگیتی تیار ہونیوالی اقسام میں سی پی 77-400،سی پی ایف 237،ایچ ایس ایف 242،سی پی ایف 250 اور سی پی ایف 251وغیرہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کماد کی درمیانی تیار ہونیوالی اقسام میں ایچ ایس ایف240، ایس پی ایف 234، ایس پی ایف 213، سی پی ایف 246، سی پی ایف 247،سی پی ایف 248،سی پی ایف 249 اورسی پی ایف 253وغیرہ شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پچھیتی تیار ہونیوالی قسم میں سی پی ایف252 شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایس پی ایف 234 صرف راجن پور،بہاولپوراور رحیم یارخان کے اضلاع کیلئے موزوں ہے لیکن دریائی علاقوں میں اس کی کاشت نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ایس ایف 240 کانگیاری سے متاثر ہوسکتی ہے لہٰذاکاشتکار متاثرہ فصل کا مونڈھا نہ رکھیں اور نہ ہی اس کا بیج استعمال کریں۔