نوشہرو فیروز،محراب پور میں نوسرباز خواتین کی ڈکیتی، لاکھوں روپے نقدی اور زیورات لے اڑیں

پیر 15 ستمبر 2025 14:41

نوشہرو فیرز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) محراب پور میں نوسرباز خواتین کی ڈکیتی، لاکھوں روپے نقدی اور زیورات لے اڑیں ۔تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز کے علاقے محراب پور میں نوسرباز خواتین کے گروہ نے دن دیہاڑے ایک گھر میں ڈکیتی کی واردات کر ڈالی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ رفیق سومرو کے گھر پیش آیا، جہاں خواتین نے منصوبہ بندی کے تحت گھس کر لوٹ مار کی۔

(جاری ہے)

گھر کے مالک رفیق سومرو نے بتایا کہ ان کی اہلیہ اس وقت فرسٹ فلور پر موجود تھیں جب خواتین کا گروہ گھر میں داخل ہوا۔ ڈکیت خواتین دو حصوں میں بٹ گئیں؛ کچھ فرسٹ فلور پر چڑھ گئیں جبکہ دیگر نے گراؤنڈ فلور میں موجود الماریوں سے نقدی اور زیورات نکال لیے۔ملزم خواتین 12 لاکھ روپے نقدی، قیمتی زیورات اور دیگر سامان لے کر فرار ہو گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے گروہ کی تلاش شروع کر دی ہے اور کہا ہے کہ علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کی مدد سے تحقیقات آگے بڑھائی جا رہی ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :