مبینہ ٹائون پولیس کی کارروائی لسٹڈ منشیات فروش 2ملزمان گرفتار

پیر 15 ستمبر 2025 14:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)مبینہ ٹائون پولیس نے کارروائی کرکے لسٹڈ منشیات فروش 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کا نام انتہائی مطلوب منشیات فروش ملزمان کی فہرست/ سی کیٹیگری میں بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

پولیس نے خفیہ اطلاع پر راجپوت کالونی کے قریب کارروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے اعلی کوالٹی کی آئس اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔گرفتار ملزمان میں عدنان عرف عدو ولد محمد اصغر اور سہیل بنگالی ولد انصر علی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :