لاہور میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، تجاوزات کا سامان ضبط

پیر 15 ستمبر 2025 15:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا کی سربراہی میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران مختلف علاقوں سے 723 تجاوزات کا سامان ضبط کر لیا اور 1848 غیر قانونی بینرز اور فلیکسز ہٹا دیئے ۔ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر بھر میں ٹیمیں شہریوں کو تجاوزات سے پاک، صاف ستھرا اور خوبصورت لاہور فراہم کرنے کے عزم پر کاربند ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرنے کہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنے اپنے علاقوں میں تجاوزات کے ہاٹ سپاٹس کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی ہر تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ تجاوزات مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے اور قانون سب کے لئے برابر ہے۔ بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور آخری تجاوزات کے خاتمے تک گرینڈ آپریشن جاری رہے گا۔شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تجاوزات کی نشاندہی کے لئے ضلعی کنٹرول روم کے نمبر 03070002345 پر رابطہ کریں یا سماجی رابطے کی ویب سائٹس کے ذریعے اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :