Live Updates

سانگلہ ہل ،اپنے گھروں کو جانے والے سیلاب متاثرین کو راشن، علاج معالجے کی سہولیات دینا ترجیح ہو گی،ڈپٹی کمشنر

پیر 15 ستمبر 2025 15:47

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو اور ممبر صوبائی اسمبلی مہر کاشف رنگ الہی پڈھیار کا فلڈ ریلیف کیمپ بھچوکی پار کا دور کیا ۔ ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو اور ممبر صوبائی اسمبلی نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور سیلابی علاقوں میں متاثرین کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، انیوں نےسرینا ہوٹل فیصل آباد کے تعاون سے متاثرین میں راشن بیگز تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے سیلاب سے تباہ ہونے والے روڈز انفراسٹرکچر کی جاری بحالی کا بھی جائزہ لیا اور ایکسین ہائی وے یاسر علی کو بھچوکی پار تا شیخ دا ٹول کو ملانے والی روڑ کو سیلابی پانی اترتے ہی بحال کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو ان کے گھروں میں منتقل کرنے کے لیے ٹرانسپورٹ کا خصوصی بندوبست کیا گیا ہے۔سیلاب متاثرین کی بحالی اہم ذمہ داری ہے دن رات کام کرکے سیلاب متاثرین کو آباد کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اپنے گھروں کو جانے والے سیلاب متاثرین کو راشن، علاج معالجے کی سہولیات دینا ترجیح ہو گی۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات