ڈیرہ اسماعیل خان ،بچوں کو پولیو کے موذی مرض سے بچاو کےلئے پولیو کے خطرے پلانے کی تین روزہ مہم کا آغاز کردیا گیا

پیر 15 ستمبر 2025 16:17

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے موضی مرض سے بچاو کےلئے پولیو کے خطرے پلانے کی تین روزہ مہم کا آغاز کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عدنان جمیل نے ڈپٹی کمشنر دفتر میں پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کردیا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈیرہ ڈاکٹر سید محمد محسود ، ای پی آئی کوارڈینیٹر ڈاکٹر عرفان عزیز ، ای پی آئی فوکل پرسن ڈاکٹر سدیس موجو د تھے۔

ڈی ایچ او محکمہ صحت ڈاکٹر سید محمد محسود بتایاکہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو قطرے پلانے کی مہم تین روز تک جاری رہے گی،جس میں 372627بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا حدف مقرر کیا گیا ہے، تاکہ پولیو جیسی مرض سے بچوں کو نجات دلائی جا سکے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عدنان جمیل نے میڈیا کو بتایا کہ والدین کی قومی ذمہ داری ہے کہ اپنے 5سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں ،اور اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذری سے بچائیں ۔\378

متعلقہ عنوان :