ہری پور، پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ، منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کرلی

پیر 15 ستمبر 2025 16:15

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) ہری پور پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی رضوان خان نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے محمد بلال ولد بشیر خان سکنہ محلہ ٹینکی ہری پور کو گرفتار کرکے قبضہ سے 135 گرام آئس برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ محمد نواز خان نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے وقار چن ویز ولد محمد چن سکنہ ویز سکنہ کانگڑہ کالونی کو گرفتار کرکے قبضہ سے 4کلو 270 گرام چرس اور 395 گرام ہیروئن برآمد کرلی ۔

ایس ایچ او تھانہ پنیاں خالد خان نے کاروائی کرتے ہوئے عبدالخالق ولد محمد رسول سکنہ کیمپ نمبر 13 کو گرفتار کرکے قبضہ سے 562 گرام چرس اور پستول 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔ \378