ایک منشیات فروش گرفتار،ایک کلوگرام ہیروئن برآمد

پیر 15 ستمبر 2025 16:47

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) ملتان تھانہ مخدوم رشید پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ،ایک منشیات فروش ملزم کو گرفتارکرکے ایک کلوگرام ہیروئن برآمدکرلی ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق پولیس سوموار کو ایس ایچ او تھانہ مخدوم رشید حشمت بلال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم وقاص نذیر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک کلو گرام ہیروئن کی برآمدگی کی گئی۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش کی جارہی ہے۔