ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں،16ملزمان گرفتار، اسلحہ ومنشیات بر آمد

پیر 15 ستمبر 2025 23:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) راولپنڈی پولیس نے ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 16ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ ،منشیات اور شراب بر آمد کر لی۔پولیس ترجمان کے مطابق مطابق دھمیال، سول لائن اور چکلالہ پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے تین ملزمان سے ساڑھے چار کلوگرام سے زائد چرس برآمد کی۔

بنی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کیا جس نے 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کی۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ معاملہ ڈکیتی نہیں بلکہ جھگڑا تھا۔ ایس پی راول سعد ارشد نے کہا کہ 15 شہریوں کے لیے ایمرجنسی سہولت ہے، اس کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔پولیس نے اشتہاری مجرمان کو بھی حراست میں لیا۔ آر اے بازار پولیس نے 2020 سے چیک ڈس آنر کے مقدمے میں مطلوب ایک ملزم کو گرفتار کیا جبکہ صادق آباد پولیس نے 2023 سے مطلوب دوسرے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

مزید کارروائیوں میں بنی پولیس نے ایک ملزم سے 10 لیٹر شراب، روات پولیس نے آٹھ ملزمان سے 8 بوتل شراب جبکہ چکلالہ پولیس نے ایک ملزم سے ناجائز اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرکے مقدمات درج کیے۔پولیس حکام کے مطابق منشیات فروشوں، شراب اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان اور دیگر سماج دشمن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :