سیاحوں کے ساتھ بہتر رویے کے لیے پولیس اہلکاروں کی تربیتی ورکشاپ

شائستگی ،خوش اسلوبی سے بات سے سیاحوں کے دلوں میں اعتماد و تحفظ کا احساس پیدا ،غیر ضروری سوالات ،بات چیت سے اجتناب برتنا ضروری ہے،ایس پی ہیڈکوارٹرز عطاء اللہ شمس

پیر 15 ستمبر 2025 19:45

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)پولیس ٹریننگ اسکول سوات میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ کا مقصد ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ دورانِ ڈیوٹی پولیس اہلکاروں کے رویے اور اخلاقیات کو بہتر بنانا تھا۔ورکشاپ میں ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ اسکول آیاز محمود، ایس پی ہیڈکوارٹرز سوات عطا اللہ شمس اور ایس پی ٹریفک وارڈنز سوات حبیب اللہ نے خطاب کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو مثالی رویے، پروفیشنلزم اور ڈسپلن اپنانے کی تاکید کی۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ خوش اخلاقی اور مددگار رویہ نہ صرف پولیس کا مثبت تاثر اجاگر کرتا ہے بلکہ سیاحت کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔اہلکاروں کو سیاحوں کے ساتھ موثر بات چیت، پیشہ ورانہ آداب، اور دورانِ ڈیوٹی ممکنہ چیلنجز سے نمٹنے کے طریقوں پر تفصیلی رہنمائی دی گئی۔ یہ بھی واضح کیا گیا کہ شائستگی اور خوش اسلوبی سے بات کرنے سے سیاحوں کے دلوں میں اعتماد اور تحفظ کا احساس پیدا ہوتا ہے، جبکہ غیر ضروری سوالات اور بات چیت سے اجتناب برتنا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :