تھانہ بنی پولیس کی کارروائی، 15 پر ڈکیتی کی بوگس کال کرنے والا شخص گرفتار

پیر 15 ستمبر 2025 19:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء) تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ زیر حراست شخص نے کال کے دوران دعوی کیا تھا کہ 7 افراد اس سے موبائل فون اور نقدی 35 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس نے فوری رسپانس دیتے ہوئے تحقیقات کیں تو معاملہ ڈکیتی کے بجائے لڑائی جھگڑے کا نکلا۔ پولیس نے بوگس کال پر مقدمہ درج کرکے کالر کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی راول سعد ارشد نے کہا کہ 15 شہریوں کے لیے ایمرجنسی سہولت ہے، اس کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :