Live Updates

د*اوستہ محمد میں شالی اور گندم کی قیمتیں گرنے سے درجنوں رائس مل دیوالیہ

پیر 15 ستمبر 2025 20:10

۹اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2025ء) اوستہ محمد میں شالی اور گندم کی قیمتیں گرنے سے درجنوں رائس مل دیوالیہ ۔درجنوں مل بند مالکان پریشان بینکوں سے قرضہ لیے ہوئے ملوں کی بندش سے لون کے ڈوبنے کا خدشہ تیس سے زائد مل بند بلوچستان کا تیسرا بڑ ا کاروباری شہر میں تاجروں کو پریشانی ۔

(جاری ہے)

رپورٹ تفصیلات کے مطابق ایک رپورٹ کے تحت بلو چستان کا تیسرا بڑا کاروباری شہر اوستہ محمد ہے اس میں ایک سو چالیس کے لگ بھگ رائیس ملیں ہیں پہلے سیلاب نے مل مالکان کو متاثر کیا اب شالی اورگندم کی قیمتیں نہ ہونے سے تیس سے زائد مل بند ہوئے درجنوں متاثر ہیں جبکہ مختلف بینکوں سے لون لیے وہیمل مالکان قرضہ دینے سے بھی قاصر ہو گئے لون کے ڈوبنے کا بھی خطرہ ہو گیا ہے۔

کاروباری شہر میں تاجر سخت پریشان ہیں اور نقل مکانی بھی کرنے لگے اور کئی تیار ہیں اگر اس سال بھی چاول کو ریٹ نہ ملا تو بقیا مل بھی بند ہوں گے یا حکومت کھاد زرعی ادویات اور آلات کی ریٹ کو کم کریں لون کے سود کی شرح کو کم کریں تاکہ مل بند ہو ے سے بچ جائیں معلوم ہوا کہ تیس سے زائد مل بند ہو گئے ہیں مزدور جو ملوں میں کام کرتے تھے ان کے گھروں میں بھی فاقے پڑنے لگے حکومت سنجیدگی سے نوٹس لیں
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :