سپریم کورٹ نے قتل کے مجرم کی پندرہ سال قید کی سزا کے خلاف اپیل غیر موثر قرار دے کر خارج کر دی

پیر 15 ستمبر 2025 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) سپریم کورٹ نے قتل کے مجرم کی پندرہ سال قید کی سزا کے خلاف اپیل غیر موثر قرار دے کر خارج کر دی ۔سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے قتل کے مجرم سجاد کی 15 سال قید کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیئے کہ مجرم تو اپنی 15 سال کی سزا پوری کر چکا ہے، اب سزا کے خلاف اپیل کا کیا کرنا ہے؟ وکیل مدعی نے موقف اختیار کیا کہ ہائی کورٹ نے سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کیا، ہم مجرم سجاد کی سزا میں اضافہ چاہتے ہیں۔

جسٹس ہاشم کا کڑ نے ریمارکس دیئے کہ سزا ایک داغ ہے، ہو سکتا ہے رہائی کے بعد ملزم نے الیکشن لڑنا ہو یا سی ایس ایس کا امتحان دینا ہو، سزا تو مجرم پوری کر چکا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے اپیل غیر موثر ہونے کی بنیاد پر خارج کر دی۔