فیصل آباد میں پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر 3 افرا د گرفتار

پیر 15 ستمبر 2025 20:40

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) فیصل آباد میں پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر 3 افرا د کو گرفتار کر لیا گیا۔ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر 3 افرا د کو موقع سے گرفتار کرادیا۔انہوں نے جھنگ روڈ،رحمانیہ روڈ، گلفشاں کالونی سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران اشیائے ضروریہ خصوصاً آٹا،روٹی،پھل و سبزی، چکن اور کریانہ کی قیمتوں کی چیکنگ کے لئے 45 انسپکشنز کی گئیں۔گرانفروشی پر دکانداروں کو مجموعی طور پر 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ ایک ایف آئی آر کا اندراج بھی کرایا گیا۔انہوں نے دکانوں پر نرخناموں کی موجودگی بھی چیک کی اور واضح کیا کہ بنیادی اشیائے ضروریہ کی اوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف قانون پوری طرح متحرک ہے لہٰذا خلاف ورزی سے باز رہا جائے۔