ڈویژنل پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف تادیبی کارروائیاں جاری

پیر 15 ستمبر 2025 21:35

ک*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2025ء) صدرڈویژن کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،مانگا منڈی پولیس نے 02 رکنی نقب زن گروہ گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں عامر سہیل اور فضل الہٰی شامل ہیں۔ملزمان کے قبضے سے 10 لاکھ روپے نقدی ،1 تولے کی چین ، ایک تولے کی بالیاں ،1پسٹل اور گولیاں برآمدکی گئیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید برآں چوکی بائی پاس رائیونڈ پولیس نے کیٹیگری اے مفرور اشتہاری کوگرفتارکر لیا۔ ملزم کی شناخت محمد علی کے نام سے ہوئی ۔ گرفتارملزم دفعہ 324 کے جرائم میں مفرور تھا جسے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ملزم سے ناجائز اسلحہ پستول اور میگزین برآمدکی گئیں۔

(جاری ہے)

کینٹ ڈویژن پولیس نا جائز اسلحہ کے خلاف اِن ایکشن،ہڈیارہ پولیس نے دوران چیکنگ سر عام اسلحہ لیکر گھومنے، نمائش کر کے خوف و ہراس پھیلانے والے 02 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتارکر لیئے۔

گرفتار ملزمان میں ابرار اور عطا ء الرحمن شامل ہیں ۔ ملزمان سے 02 رائفلیں، پستول، میگزینز، کارتوس اور گولیاں برآمدہوئیں۔ اسی طرح چوکی نادر آباد پولیس نے کمیونٹی سیفٹی پولیسنگ کی مثال قائم کر دی۔ لاپتہ ہونے والی ا ڈھائی سالہ بچی کو والدین سے ملوا دیا۔ بچی گھر سے باہر چیز لینے کے لیے نکلی تھی وآپسی پر گھر کا راستہ بھول گئی۔ چند گھنٹوں کی کاوش سے پولیس نے بچی کو تلاش کر لیا۔

چوکی نادر آباد پولیس نے والدین کی پریشانی کو خوشی میں بدل دیا۔ لاری اڈہ پولیس نے لاکھوں مالیت کی منشیات کی ترسیل ناکام بنادی۔ کوئٹہ سے لاہور منشیات کی سپلائی کرنے والا نیٹ ورک پکڑ لیا۔ گرفتار ملزمان میںامین،شبیر اور امین اللہ شامل ہیں۔ ملزمان سے 7 کلو چرس اور 3کلو گرام آئس قبضہ میں لی گئی۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔

گلبرگ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے چور اور جھپٹا مار گروپ کوایف سی کالونی سے گرفتار کر لیا۔ملزمان مختلف علاقوں میں راہ گیروں کی ریکی کرتے تھے۔ملزمان میں صدیق اور ناظم شامل ہیں۔ ملزمان چوری، ڈکیتی، جھپٹا کی 49 وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے موبائل فون،چوری شدہ 2 عدد موٹرسائیکلیں برآمد کر لی گئیں۔ڈولفن سکواڈ کی لاہور شہر کو اسلحہ سے پاک کرنے کے لیے ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری، شہر کے مختلف علاقوں سے اسلحہ کی نمودو نمائش و ہوائی فائرنگ کرنے والے 11 ملزمان کو گرفتارکر لیا۔

ملزمان کے قبضہ سے 9 پستول، 2 رائفلیں، 1 خنجر، درجنوں گولیاں و میگزینز برآمدکی گئی ۔گرفتار ملزمان عمران، کاشف، قمر، فہد، علی و دیگر کو اسلحہ سمیت متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا۔علاوہ ازیںڈولفن سکواڈ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔جوہر ٹاؤن میں بروقت کارروائی کرکے اقدام قتل کا ملزم ساحل رنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا۔ ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل برآمد کر لیاگیا۔گرفتارملزم نے لڑائی جھگڑے کے دوران شہری شان کو چھری کے وار کر کے شدید زخمی کیاتھا۔ڈولفن ٹیم نے بروقت ریسپانس کر کے بہتر حکمت عملی کے تحت بھلہ چوک کے قریب ملزم کو گرفتار کر لیا