چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ہراسمنٹ کمیٹی کا سربراہ تبدیل

پیر 15 ستمبر 2025 22:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی منظوری سے ہائیکورٹ نے ہراسمنٹ کمیٹی کے سربراہ کو تبدیل کردیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی جگہ جسٹس انعام امین منہاس خواتین کی ہراسمنٹ کمیٹی کا سربراہ مقرر کر کے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے خلاف کارروائی کیلئے شکایتی درخواست ہراسمنٹ کمیٹی میں جمع کرائی تھی جس کے بعد اچانک ہراسمنٹ کمیٹی کی سربراہ کو تبدیل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :