
․وزیر اعلی بلوچستان کی ہدایت پر صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ "جیل صحت پروگرام" کا آغاز کیا گیا ،وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ
پیر 15 ستمبر 2025 23:25
(جاری ہے)
اس موقع پر صوبائی وزیر صحت نے جیل میں قیدیوں کو دی جائے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ جیلوں میں موجود قیدی بھی معاشرے کا حصہ ہیں اور ان کی صحت کے حوالے سے ذمہ دارانہ اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔ اس پروگرام کے تحت قیدیوں کو ہیپاٹائٹس اے اور بی، تپ دق (TB)، بلڈ پریشر، ذہنی امراض سمیت 30 سے ذائد دیگر متعدی بیماریوں سے بچا کے لیے معائنہ، ادویات اور علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں قیدیوں کی صحت کو وہ ترجیح نہیں دی گئی جس کی وہ حقدار تھے، تاہم موجودہ حکومت نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے کہ پہلی مرتبہ خصوصی طور پر جیلوں میں صحت کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان کی خصوصی ہدایت پر جیل صحت پروگرام شروع کیا گیا ہے تاکہ قیدیوں کو بھی وہی علاج اور سہولتیں میسر ہوں جو معاشرے کے دیگر افراد کو حاصل ہیں،ہمارا مقصد صرف علاج معالجہ فراہم کرنا نہیں بلکہ بیماریوں کی بروقت تشخیص، ویکسینیشن اور آگاہی مہم کے ذریعے قیدیوں کو صحت مند بنانا ہے۔انہوں نے کہاکہ قیدی ہمارے معاشرے کا وہ طبقہ ہیں جن کی صحت کے بارے میں سنجیدہ اقدامات کی اشد ضرورت ہے، کیونکہ صحت مند قیدی ہی صحت مند سماج کی ضمانت ہیں۔یہ پروگرام وقت کے ساتھ مزید وسعت دی جائے گا اور بلوچستان کی تمام جیلوں میں اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ حکومت بلوچستان صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بھرپور توجہ دے رہی ہے اور قیدیوں سمیت ہر شہری کو معیاری طبی سہولتوں تک رسائی دلانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اس موقع پر صوبائی وزیر صحت نے جیل میں قید بچوں خواتین اور دیگر افراد کے تربیتی پروگرام کابھی معائنہ کیا۔جہاں جیل حکام کی جانب سے صوبائی وزیر کو قیدیوں کو دی جانے والی سہولت تربیت اور دیگر انتظامات کے حوالے سے تفصیلا بریفنگ دی گئیمزید قومی خبریں
-
پاگل کتے کے کاٹنے سے لاحق ہونے والی بیماری بائولے پن سے آگاہی کا عالمی دن 28 ستمبرکومنایا جائیگا
-
تھانہ گلبرگ پولیس کی کارروائیاں، جرائم میں ملوث 7 ملزمان گرفتار
-
عمران خان ڈیل نہیں کریں گے ، سراٹھا کرواپس آئیں گے‘ سلمان اکرم
-
کراچی‘ شادی والے دن لاپتا ہونے والا دلہا گھر آگیا، اہلخانہ نے کیا بتایا
-
زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے‘ مریم نواز
-
سعودی عرب، اسکول جاتے ہوئے گاڑی کو خوفناک حادثہ؛ 4 خواتین اساتذہ ڈرائیور سمیت جاں بحق
-
قائمہ کمیٹی : گلگت بلستان کے وزیر کا جنگلات کی کٹائی میں ملوث ہونے کا انکشاف
-
مظفرگڑھ،سیلاب متاثرین امدادی سامان کیلئے لڑ پڑے، سارا امدادی سامان لے گئے
-
مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا نے صوبائی اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی کی قرارداد جمع کرادی
-
خیبرپختونخوا میں چائے کی پیداوار کو تجارتی بنیادوں پر فروغ کیلئے اہم اجلاس
-
خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات
-
ہمارے احتجاج کے باعث قاضی فائز کو ایکسٹینشن نہ ملی، 4 اکتوبر کے احتجاج سے عمران خان کا دیا ٹارگٹ حاصل کیا، علی امین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.