اسرائیل غزہ کو ناقابل رہائش بنانے کی خاطر تباہی کر رہا ہے، یو این ماہر فرانسسکاالبانیز

منگل 16 ستمبر 2025 08:30

اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) اقوم متحدہ کی ماہر فرانسسکا البانیز نے غزہ کے لیے اسرائیلی ریاست کی جنگی چالوں اور تباہی کے نہ ختم ہونے والے اہداف کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیل کی خواہش اور کوشش محض یہ ہے کہ غزہ کو اس قدر تباہی سے دو چار کر دے کہ یہ فلسطینیوں کے لیے رہنے کے قابل نہ رہے۔العربیہ کے مطابق انہوں نے کہا اسرائیلی ریاست غزہ میں غیر روائتی بموں کا استعمال بھی کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

تاکہ غزہ میں کوئی فلسطینی بھی اپنی رہائش جاری رکھنے کے قابل نہ رہ سکے۔ بلکہ اس بارے میں سوچنا بھی چھوڑ دے۔ انہوں نے یہ باتیں رپورٹرز سے جنیوا میں گفتگو کرتے ہوئے کی ہیں۔انہوں نے کہا اسرائیل یہ کیوں کرنا چاہتا ہے۔ یہ صرف اس لیے کہ غزہ کی صورت میں یہ فلسطین کا آخری ٹکڑا بچا ہے جسے وہ رہنے کے لائق نہیں دیکھنا چاہتا۔تاہم یو این ماہر البانیز نے اس سلسلے میں غزہ کی تباہی اور غزہ ریویرا کے منصوبے کے بارے میں کوئی تعلق جوڑنے کی کوشش نہیں کی ہے۔ جس کا خواب امریکہ کے صدر ٹرمپ نے اپنے داماد کے ساتھ مل کر دیکھ رکھا ہے۔