مانچسٹر یونائیٹڈ بورڈ کا روبن اموریم پر اعتماد برقرار، برطرفی کا فوری کوئی امکان نہیں

منگل 16 ستمبر 2025 11:42

مانچسٹر یونائیٹڈ بورڈ کا  روبن اموریم پر  اعتماد برقرار، برطرفی کا ..
مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) انگلش پریمیئر لیگ (ای پی ایل)میں مسلسل خراب کارکردگی اور برے نتائج کے باوجود مانچسٹر یونائیٹڈ کے بورڈ نے اپنے مینیجر روبن اموریم پر اعتماد برقرار رکھا ہے۔امریکی ویب سائٹ ای ایس پی این کے مطابق مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم انگلش پریمیئر لیگ میں تاحال اپنے 4 میچز کھیل چکی ہے جن میں اس کو صرف ایک میچ میں فتح نصیب ہوئی ،دو میچز میں شکست کا سامنا کرناپڑا ہے جبکہ ایک میچ برابر رہا اور یوں مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 14ویں نمبر پر موجود ہے۔

کلب انتظامیہ مانتی ہے کہ اگرچہ نتائج بہتر ہونے کی ضرورت ہے تاہم گزشتہ سیزن کے مقابلے میں ٹیم کی کارکردگی میں کچھ بہتری کے آثار موجود ہیں۔یاد رہے کہ پرتگالی کوچ روبن اموریم نے گزشتہ سال نومبر میں ایرک ٹین ہیگ کی جگہ چارج سنبھالا تھا مگر ان کی کوچنگ میں ٹیم نے اب تک 31 پریمیئر لیگ میچز میں صرف 8 فتوحات حاصل کی ہیں ۔

(جاری ہے)

مانچسٹر سٹی کے ہاتھوں شکست نے مانچسٹریونائیٹڈ کو گزشتہ 33 برسوں میں سیزن کے بدترین آغاز سے دوچار کیا ہے۔

باوجود اس کے مانچسٹر یونائیٹڈ بورڈ کا کہنا ہے کہ روبن اموریم کو فی الحال وقت دیا جائے گا اور وہ ہفتے کو اولڈ ٹریفورڈ میں چیلسی کے خلاف میچ کے لیے ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اس کے بعد ٹیم کا مقابلہ برینٹ فورڈ اور سنڈرلینڈ سے ہوگا جس کے بعد اکتوبر میں بین الاقوامی وقفہ آئے گا۔بورڈ کے مطابق مانچسٹریونائیٹڈ کی کارکردگی میں کچھ مثبت شماریاتی پہلو بھی سامنے آئے ہیں، ٹیم کی حالیہ میچوں مجموعی کارکردگی زیادہ خراب نہیں ۔

ایٹی ہاڈ سٹیڈیم میں کھیلے گئے گزشتہ میچ میں بھی مانچسٹر یونائیٹڈ نے زیادہ تر بال پر کنٹرول رکھا اور تقریباً مساوی شاٹس لگائیں۔کلب انتظامیہ کا ماننا ہے کہ کئی میچز میں نتیجے باریک فرق کی بنیاد پر مخالف ٹیم کے حق میں گئے ہیں اور اگر ٹیم کو کچھ وقت دیا جائے تو کارکردگی میں بہتری ممکن ہے۔مانچسٹر یونائیٹڈ اس وقت 4 میچوں سے صرف چار پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر 14ویں پوزیشن پر موجود ہے۔\932

متعلقہ عنوان :