فیصل آباد پولیس کی کارروائی، 6 اشتہاریوں سمیت 62 ملزمان گرفتار

منگل 16 ستمبر 2025 11:33

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء) فیصل آباد پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 اشتہاریوں سمیت 62 ملزمان گرفتار کرلئے۔ ترجمان کے مطابق پولیس نے 15 منشیات فروش اور 11 غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتار کئے۔منشیات فروشوں سے 780 گرام چرس، 1.4 کلو گرام ہیروئن، 241 پونڈے اور 63 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان سے 7 پسٹل، ایک رائفل، ایک رپیٹر، ایک پمپ ایکشن اور بندوق دونالی برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے گئے۔

سنگین مقدمات کے مجموعی طور چوبیس گھنٹوں میں 62 ملزمان گرفتار کئے گئے۔دیگر مقدمات میں مطلوب افراد کو بھی گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا۔ پولیس نے سنگین جرائم کے چھ اشتہاری بھی گرفتار کئے۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف موثر کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔