باغبان آم کے نئے پودے لگانے کےلئے 5.5 سے 7.5 تک کیمیائی تعامل کی حامل زمین کا انتخاب کریں، ماہرین جامعہ زرعیہ

منگل 16 ستمبر 2025 16:45

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) جامعہ زرعیہ فیصل آبادکے ماہرین اثمارنے کہا ہے کہ باغبان رواں ہفتے کے دوران آم کے نئے پودے لگانے کےلئے 5.5 سے 7.5 تک کیمیائی تعامل کی حامل زمین کا انتخاب کریں تاکہ آم کی اچھی فصل حاصل ہو سکے ،تاہم 8.5 تک کیمیائی تعامل کی حامل ایسی زمین جس میں کلر نہ ہو پر بھی آم کے باغات یا نئے پودے لگائے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ماہ ستمبر کے علاوہ آم کے نئے پودے موسم بہار کے دوران فروری و مارچ میں بھی لگائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آم کے نئے پودے لگانے کےلئے ایسی زمین کا انتخاب بھی ضروری ہے جس میں پانی کا اچھا نکاس ہو۔ انہوں نے کہاکہ عمدہ پانی سے آبپاشی، جپسم کا حسب ضرورت استعمال، گوبر کی گلی سڑی کھاد ڈالنے کاعمل زمینوں کو مزید موزوں بنانے میں معاونت کرتاہے۔ انہوں نے کہاکہ آم کی شاندار کاشت اوربھر پور پیداوار کےلئے زمینوں میں عناصر صغیرہ کا استعمال بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ مزید رہنمائی کےلئے ماہرین زراعت کی خدمات سے استفادہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :