پیرس میں چار روزہ میگا کُوزین فیسٹیول میں پاکستان پویلین مرکزِ نگاہ، پاکستانی کھانوں، ثقافتی روایات اور مہمان نوازی نے نمایاں پذیرائی حاصل کی

منگل 16 ستمبر 2025 13:53

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) پیرس میں چار روزہ میگا کُوزین فیسٹیول میں پاکستان پویلین مرکزِ نگاہ بن گیا۔ منگل کو فرانس میں پاکستانی سفارتخانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ انٹرنیشنل ویلیج آف گیسٹرونومی پیرس کے زیر اہتمام چار روزہ میگا کوُزین فیسٹیول میں پاکستانی کھانوں، ثقافتی روایات اور مہمان نوازی نے نمایاں پذیرائی حاصل کی۔

(جاری ہے)

فرانس اور دنیا بھر سے ہزاروں افراد نے پاکستانی سفارتخانے کے پویلین کا دورہ کیا جہاں انہیں پاکستانی کھانوں اور ذائقوں سے روشناس کرایا گیا۔فیسٹیول میں شرکت کرنے والوں نے پاکستانی پکوانوں کی لذت، مہمان نوازی اور منفرد کھانوں کی تیاری کو بھرپور انداز میں سراہا جس سے پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں مدد ملی۔ سفارتخانے نے اپنی پوسٹ میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں شرکا پاکستانی پکوانوں سے محظوظ ہوتے اور ان کی لذت و ذائقوں کی تعریف کرتے دکھائی دیتے ہیں۔