سانگلہ ہل، ریلوے اسٹیشن و ریلوے کوارٹرز نشئیوں کی آمجگاہ بن گئے، آئی جی ریلوے نوٹس لیں

منگل 16 ستمبر 2025 14:55

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)ریلوے اسٹیشن اور ریلوے کواٹرز نشییوں کی آمجگاہ بن گئے اور ریلوے اسٹیشن پر سرعام جواری جوا بھی کھیلنے لگے جبکہ ریلوے پولیس ریلوے اسٹیشن پر گشت کرنے کی بجائے چوکی میں بیٹھ کر خوش گیپیوں میں مصروف رہنے لگے ریلوے اسٹیشن پر آوارہ لڑکے دن رات بیٹھ کر ہر آنے جانے والی لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ بھی کرنے لگے۔

(جاری ہے)

چند دن پہلے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں آنے والی مریضہ جو کہ دوائی لے کر واپس گھر جارہی تھی کہ پلیٹ فارم نمبر 3 کے پاس جھاڑیوں میں بیٹھے نشیی نے 35 سالہ نا معلوم خاتون کو زیادتی کرنے کی کوشش میں پکڑ کر جھاڑیوں میں لے گیا خاتون نے بڑی جدوجہد کرنے کے بعد اپنے آپ کو نشیی کے چنگل سے آزاد کروا لیا عوامی سماجی حلقوں کا آئی جی ریلوے سے چوکی کے نااہل انچارج کو فوری تبدیل کرنے کا مطالبہ۔

متعلقہ عنوان :