ملتان پولیس نے 2 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر کے سات کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کر لی

منگل 16 ستمبر 2025 16:04

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) ملتان پولیس نے 2 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کر کے سات کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق منگل کے روز تھانہ گلگشت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےمنشیات فروش ملزم فہد ناصر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پانچ گرام سے زائد چرس اور ایک کلو گرام آئس کی برآمدگی کی۔علاوہ ازیں ملتان تھانہ مظفرآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم نواز احمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کی۔مذکورہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔