
اے پی پی میگا کرپشن کیس، 13 ملزمان کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج، ایف آئی اے نے 7 ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا
منگل 16 ستمبر 2025 16:34
(جاری ہے)
ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ شفاف تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تمام ملزمان کے خلاف ٹھوس دستاویزی شواہد موجود ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق کئی ملزمان کے اکاؤنٹس میں غیر قانونی طور پر رقوم منتقل ہوئیں، جن کی برآمدگی ضروری ہے۔ مزید بتایا گیا کہ ملزمان نے پراویڈنٹ فنڈ اور سیلری اکاؤنٹس سے رقوم نکلوائیں۔
ایف آئی اےکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر(لیگل) خوشنود بھٹی نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان تنخواہیں بھی لیتے رہے اور پنشن بھی وصول کرتے رہے۔ ملزمان کا طریقہ کار یہ تھا کہ وہ پنشن شیٹ میں اپنا نام بھی شامل کرلیتے تھے اورجب پنشن جاری کی جاتی تو اضافی رقم اپنے اکائونٹس میں منتقل کرتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ پراویڈنٹ فنڈ ملازمین کی تنخواہوں سے کٹتا ہے جو ادارے کے پاس ان کی امانت ہوتی ہے ، ملزمان پراویڈنٹ فنڈ کی رقم ہالی ڈے ان ہوٹل میں واقع بنک کے اکائونٹ میں منتقل کرتے اور وہاں سے کیش کی صورت نکلواتے اور دیگر اکائونٹس میں منتقل کرتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ارشد مجید چوہدری 2021 سے لے کر2024 تک ڈی ڈی او رہا ، اس دورمیں اس نے اپنے اکائونٹ میں 6کروڑ 61 لاکھ روپے منتقل کئے جبکہ 18کروڑ اور 24کروڑ کے چیکس ان کے دستخطوں سے بنک سے کیش کرائے گئے۔ ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ملزم اظہر فاروق جو کہ کیشیئر تھا اور تمام پیسے بنک میں جا کر خود نکلوانے میں ملوث ہے ، اظہر فاروق کے ذاتی اکائونٹ میں 8 کروڑ روپے منتقل کئے گئے ۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ عدنان اکرم باجوہ جو کہ اے پی پی کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر (ای ڈی )رہے، مالی معاملات کے ووچرز پر ان کے تصدیق شدہ دستخط موجود ہیں ۔ انہوں نے بطور ای ڈی کئی ووچرز اورچیکس پر غیرقانونی دستخط کئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ غوا ث خان نے بھی بطور ای ڈی 7 کروڑ روپے کا چیک جو کہ تنخواہ کی مد میں تیار کیا گیا ، اس پر دستخط کئے جبکہ ادارے کے ملازمین کی اس وقت تنخواہ صرف 3 کروڑ روپے بنتی تھی ، 4 کروڑ روپے اضافی غیرقانونی طریقے سے منتقل کئے گئے ۔ ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ ادریس چوہدری اور طاہر گھمن دونوں آڈٹ انچارج رہے ہیں ، ان کی ذمہ داری تھی کہ ہر ماہ آڈٹ رپورٹ تیار کرتے ، انہی کے دور میں ایک ملزم کو 90 لاکھ روپے تنخواہ دی گئی جس کا انہوں نے کوئی آڈٹ نہیں کیا جس سے ان کی بدنیتی ثابت ہوتی ہے ۔ ایف آئی اے کے تفتیشی آفیسر محمد جنید نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ثاقب کلیم کے اکائونٹ میں 61ہزار روپے سے زائد رقم پنشن کے اکائونٹ سے ٹرانسفرکی گئی۔ ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم عمران منیر پی ایف سیکشن کے انچارج تھے ، انہوں نے پی ایف اکائونٹس سے 5 کروڑ روپے کی رقم ہالی ڈے ان بنک برانچ میں جمع کرائی اور پھر وہاں سے تین الگ الگ چیکس کے ذریعے مذکورہ رقم نکلوا لی۔انہوں نے بتایا کہ تقریباً 21کروڑ روپے کے چیکس ہالی ڈے ان بنک برانچ سے کیش کرائے گئے جس کے حوالے سے ڈیپارٹمنٹل انکوائری کی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم عمران منیر نے 2کروڑ 84 لاکھ روپے کے تین چیکس مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بغیر ٹرانسفر کئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم اعجاز مقبول نے دو چیکس اس وقت کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی ) کے نام پر وصول کئے جس پر ہم نے تحقیقات اورریکارڈ سے یہ پتہ لگایا ہے کہ کسی ایم ڈی نے نہ ہی ان کی منظوری دی اور نہ ہی اعجاز مقبول کو وہ چیکس وصول کرنے کا کہا ۔ ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا کہ تفصیلی انکوائری کرکے مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کے دستاویزی ثبوت موجود ہیں ، ہم ملزمان کی گرفتاری چاہتے ہیں ، کئی ملزمان کے اکائونٹس میں براہ راست رقم منتقل ہوئی ہے، اس کی ریکوری کےلئے ملزمان کی گرفتاری ضروری ہے لہذا ضمانت کی تمام درخواستیں خارج کی جائیں۔ اس موقع پر اے پی پی انتظامیہ کی جانب سے خرم بیگ ایڈووکیٹ، حسنین حیدر تھہیم اور روحیل ارشاد رانا عدالت میں پیش ہوئے ۔ روحیل ارشاد رانا نے کہا کہ اس کیس کے سیکشن 34 کے تحت تمام ملزمان برابر کے شریک ہیں ، ان کی ضمانتیں خارج کی جائیں ۔ دوران سماعت فاضل جج ہمایوں دلاور نے استفسارکیا کہ ملزم فرقان رائو کدھر ہے جس پر ملزم فرقان رائو عدالت میں پیش ہوا۔ عدالت نے سوال کیا کہ آپ کا وکیل کہاں ہے جس پر ملزم فرقان رائو نے بتایا کہ ان کے وکیل ہائی کورٹ میں مصروف ہیں جس کی بناء پر وہ پیش نہیں ہوسکتے۔ فاضل جج نے اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی طریقہ کار نہیں ہے میں آپ کی ضمانت خارج کردونگا، آپ وکیل کو بلائیں ۔دوران سماعت ملزم غلام مرتضیٰ کے وکیل نے بتایا کہ میرے موکل کا روڈ ایکسیڈنٹ ہوا ہے ، یہ اس کی میڈیکل رپورٹ اورتصاویر ہیں ، اسے حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ فاضل جج نے میڈیکل رپورٹس دیکھتے ہوئے کہا کہ ایک ہی عام سا پلستر لگا ہوا ہے ، ملزم کو عدالت میں پیش کریں یا میں اس کی ضمانت خارج کردوں گا۔ غلام مرتضیٰ کے وکیل نے کہا کہ ہم ملزم کو ویل چیئر پر عدالت میں پیش کردیتے ہیں تاہم ملزم کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ ملزم خرم شہزاد کے وکیل قاضی عادل ایڈووکیٹ نے عدالت میں ایف آئی آر پڑھ کر سنائی اور موقف اختیار کیا کہ ملزم ارشد مجید کے اکائونٹ میں 9 کروڑ روپے، اظہر فاروق کے اکائونٹ میں 8 کروڑروپے، بشارت عباسی جو کہ وفات پاچکے ہیں ان کے اکائونٹ میں 3 کروڑ روپے،ملزم غلام مرتضیٰ کے اکائونٹ میں 75 لاکھ روپے منتقل ہوئے ، جن ملزمان کے اکائونٹس میں رقم گئی ہے ، وہ سب اکائونٹس سیکشن میں تعینات تھے اور ارشد مجید منیجر اکائونٹس تھے، انہوں نے ہالی ڈے ان بنک برانچ سے پیسے ٹرانسفرکئے اورمجاز اتھارٹی سے منظوری لئے بغیر پی ایف فنڈ سے بھی رقم ٹرانسفرکی۔ دوران سماعت معظم جاوید کھوکھر کی جانب سے ایک جونیئروکیل پیش ہوا اورموقف اختیارکیا کہ میرے وکیل کسی اور عدالت میں مصروف ہیں لہذا سماعت ملتوی کی جائے جس پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ اگروکیل پیش نہ ہوئے تو میں معظم جاوید کھوکھر اور فرقان رائو کی ضمانت خارج کرونگا۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پرملزمان فرقان راؤ، معظم جاوید کھوکھر، ارشد مجید چوہدری، محمد غواث، اظہر فاروق، خرم شہزاد، ادریس احمد، شاہد لطیف، غلام مرتضیٰ، طاہر گھمن، ساجد علی وڑائچ ، عمران منیر اور سابق ای ڈی عدنان اکرم باجوہ کی ضمانتیں خارج کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا حکم دیدیا۔ ایف آئی اے نے 7 ملزمان عمران منیر ، اظہر فاروق، طاہر گھمن، خرم شہزاد،ادریس چوہدری، ساجد علی وڑائچ اور غواث خان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرکے ایف آئی اے منتقل کردیا جبکہ ملزمان فرقان رائو، معظم جاوید کھوکھر، ارشد مجید چوہدری، شاہد لطیف اورعدنان اکرم باجوہ عدالتی حکم سننے سے پہلے ہی عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ عدالت نے دو ملزمان اعجاز مقبول اور ثاقب کلیم کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔واضح رہےکہ قومی خبررسا ں ادارے ’’اے پی پی‘‘ انتظامیہ نے ایک ارب 24 کروڑ روپے کی خوردبرد کرنے کے الزام میں وفاقی تحقیقاتی ادارہ( ایف آئی اے ) میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائرکی تھی جس پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کیا تھا۔مزید قومی خبریں
-
پولیو ویکسین انجکشن 15 سال تک کے تمام بچوں کو خصوصی مہم کے دوران لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر منصوراحمد قاضی
-
نوجوان نسل میں شدت پسندی اور جارحیت پر قابو پانے کے لیے کھیلوں سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں‘مجتبیٰ شجاع الرحمان
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے وفد کی ملاقات
-
علی امین گنڈاپور نے پہلی بار پی ٹی آئی کے اندرونی حالات کے بارے میں کھل کر بات کی،بیرسٹرعقیل ملک
-
چیچہ وطنی، گاؤں 40 ،چودہ ایل میں مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور2 زخمی
-
ایشیاء کپ ،غیر ملکی لیگز پر آن لائن جوا کروانے والے 4 بکیے گرفتار
-
سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلوں کا سلسلہ جاری ،2 ملزمان ہلاک ،ایک زخمی حالت میں گرفتار
-
اسرائیل پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا ہے، تمام مسلمان ممالک ممکنہ طور پر کوئی پالیسی مرتب کریں گے،وزیربلدیات سندھ
-
بے حیائی پر مبنی پروگرامات کی تشہیر قابل مذمت ، ان کا مقصد ن نوجوان نسل کو گمراہ کرنا ہے‘ جاوید قصوری
-
لاہور میں سپلائی کے لیے تیار کی جانے والی جعلی ڈرنکس کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
-
میلسی، ہیڈ سائفن پر پانی کی سطح میں کمی ریکارڈ کی گئی
-
کراچی میں شادی کے دن غائب ہونے والا دلہا گھر لوٹ آیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.