خاتم النبیینؐ سیرت کانفرنس جمعرات کو پشاورچیمبر میں منعقد ہوگی

منگل 16 ستمبر 2025 16:47

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) پشاور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے زیر اہتمام ''خاتم النبیین ؐسیرت کانفرنس'' جمعرات18 ستمبر بعد از نمازِ مغرب منعقد ہوگی،جس میں علمائے کرام، تاجربرادری اورمختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے،گروپ لیڈر ملک مہر الہٰی اور صدر چیمبر شکیل احمد خان صراف معززمہمانوں کا استقبال کریں گے،سینیٹر ڈاکٹر نور الحق قادری مہمان خصوصی جبکہ دیگر ممتاز شخصیات میں اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد کے ماہر تعلیم ، محقق، مہتمم جامعہ غوثیہ معینیہ پشاور پروفیسر ڈاکٹر صدیق علی چشتی اور معروف نعت خواں حافظ محمد جواد کریمی شامل ہیں،کانفرنس کے دوران حضور اکرمؐ کی سیرتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی جائے گی اور ملک میں اتحاد و یکجہتی کے فروغ پر زور دیا جائے گا، معروف نعت خواں گلدستہ عقیدت پیش کریں گے،گروپ لیڈر ملک مہر الہٰی ، صدر چیمبر شکیل احمد خان صراف ،ترجمان تنظیم تاجران خیبرپختونخواشہزاداحمدصدیقی کاکہناکہ اس کانفرنس کا مقصد تاجربرادری اور عوام میں سیرت النبیؐ کی تعلیمات کو اجاگر کرنا ہے تاکہ معاشرتی سطح پر برداشت، اخوت اور دیانت داری کو فروغ دیا جاسکے،اس موقع پر علماء کرام کے خطابات سے شرکاء کو رہنمائی فراہم ہوگی اور نوجوان نسل کو اسلامی اقدار کی جانب راغب کیا جائے گا۔