فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ہری پور ٹیم کا غازی میں مختلف شاپس کا دورہ، اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا

منگل 16 ستمبر 2025 23:06

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ہری پور ٹیم کا غازی میں مختلف شاپس کا دورہ کر کے وہاں اشیاءخوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر مختلف کریانہ سٹورز، واٹر فلٹریشن پلانٹ، چکن شاپس اور ہوٹلوں کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے دودھ و دہی کی دکانوں سے نمونے لیکر موبائل لیبارٹری کے ذریعہ انہیں ٹیسٹ کیا جو تسلی بخش پائے گئے، صفائی کی ناقص صورتحال پر فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ دیگر کاروبار کو امپرومنٹ نوٹسز جاری کئے گئے جبکہ لائسنسوں کا اجرا اور تجدید کی گئی۔

انہوں نے اشیاءخوردونوش سرکاری ریٹ لسٹ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں پر جرمانے عائد کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی اشیاءخوردونوش مہنگے داموں فروخت کی اجازت نہیں دیں گے، کارروائیوں کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :