سرگودھا پولیس کا منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،16 ملزمان گرفتار ، منشیات و اسلحہ برآمد

منگل 16 ستمبر 2025 17:29

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 16 ملزمان کو گرفتار کر کے چرس،شراب،آئس اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ کوٹ مومن پولیس نے عمران سے 1 کلو 250 گرام چرس ، تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے اسماعیل سے 530 گرام چرس ، تھانہ فیکٹری ایریاء پولیس نے حسن سے 817 گرام چرس ، تھانہ ساہیوال پولیس نے تنویر سے 550 گرام چرس ، تھانہ بھلوال سٹی عبداللہ سے 20 لٹر شراب ، تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے عثمان سے 90 گرام آئس ، اسد سے30 بورپسٹل، تھانہ پھلروان پولیس نے عزیز سے 30 بور پسٹل ، تھانہ کڑانہ پولیس نے ثقلین سے 30 بور پسٹل، تھانہ جھاوریاں پولیس نے رضوان سے 30 بور پسٹل اور تھانہ ساہیوال پولیس نے عباس سے30 بور پسٹل برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

اسی طرح تھانہ سلانوالی پولیس نے بدنامِ زمانہ 2 منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے2 کلو 880 گرام چرس برآمد کرلی۔ مخبر کی اطلاع پر منگوانہ بنگلہ پر چھاپہ مار کر منشیات فروش امان اللہ اور فروش عامر سجاد کو گرفتار کرکے دونوں کے قبضے سے چرس برآمد کرلی۔ دونوں منشیات فروشوں کے خلاف ایس ایچ او تھانہ سلانوالی رانا اسد اویس، سب انسپکٹر زاہد اقبال کی مدعیت میں الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔ علاوہ ازیں تھانہ فیکٹری ایریاء پولیس نے3 منشیات فروش جن میں حسن سے 817 گرام چرس ، اعظم سے 720 گرام چرس اور یوسف سے 540 گرام چرس برآمد کر لی ۔ گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔