Live Updates

مظفرگڑھ ،سیلاب سے متاثرہ شاہراوں کی بحالی،صوبائی وزیر کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ،سرکاری ہینڈ آوٹ

منگل 16 ستمبر 2025 17:29

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ شاہراہوں کی بحالی کا کام جاری ہے، صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نےعلی پور اور سیت پور کا دورہ کیا،سرکاری ہینڈ آوٹ کے مطابق جنوبی پنجاب میں سیلاب کے بعد شاہراہوں کی بحالی کا کام جاری ہے۔ صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے علی پور اور سیت پور کا دورہ کیا اور سیت پور روڈ کی تعمیر و بحالی کے کام کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے عملے نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی۔ بتایا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ شاہراہوں کی بحالی کا کام ساتھ ساتھ جاری ہے۔ ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ سی اینڈ ڈبلیو کا عملہ جلال پور پیروالہ میں سات کلومیٹر لمبا بند بنا رہا ہے اور زمینی رابطہ شاہراہوں کے ذریعے فوری بحال کیا جا رہا ہے۔ صوبائی وزیر نے سیت پور اور علی پور کے ریلیف کیمپس کا بھی دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔\378
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :