چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی انجینئر زبیر خان کی زیر صدارت ڈیڈک کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد

منگل 16 ستمبر 2025 17:29

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) چیئرمین ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی انجینئر زبیر خان کی زیر صدارت ڈیڈک کمیٹی کی میٹنگ ڈپٹی کمشنر آفس بٹگرام میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں رکن صوبائی اسمبلی تاج محمد خان ترند، ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشتیاق احمد، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے علاوہ تمام ضلعی محکموں کے افسران نے شرکت کی اور اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی اور جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔

چیئرمین ڈیڈک زبیر خان اور ایم پی اے تاج محمد خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ عوامی خدمات کی فراہمی احسن، شفاف اور بروقت طریقہ سے یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے جاری ترقیاتی سکیموں پر بریفنگ لیتے ہوئے واضح کیا کہ کام کے معیار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا اور تمام منصوبے معیاری اور مقررہ وقت کے اندر مکمل کئے جائیں۔