ملتان ،مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کی تنظیمی تقرریاں، عہدے داران کے نوٹیفکیشن جاری

منگل 16 ستمبر 2025 23:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) مسلم لیگ (ن) ملتان سٹی اور ڈسٹرکٹ کی خواتین ونگ کی تنظیمی ذمہ داریاں سنبھالنے والوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے۔ یہ نوٹیفکیشن ڈویژنل صدر خولہ امجد نے پارٹی کی مرکزی صدر سینیٹر نزہت صادق اور پنجاب کی صدر نوشین افتخار کی مشاورت سے جاری کیے۔ جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق افشین بٹ کو تیسری مرتبہ انفارمیشن سیکرٹری سٹی ملتان نامزد کیا گیا ہے۔

تمینہ نور اقبال کو سینیئر وائس پریزیڈنٹ ضلع ملتان جبکہ فرحت پروین کو انفارمیشن سیکرٹری ضلع ملتان اور ساجدہ مشتاق کو نائب صدر ضلع ملتان مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح اخضری مسعود کو ایڈیشنل سیکرٹری سٹی ملتان کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اس تقریب میں ڈویژنل صدر خولہ امجد، سٹی صدر ثروت خان، ڈویژنل کوآرڈینیٹر خواتین ونگ یاسمین اندرا، ضلعی صدر نبیلہ بٹ، سٹی جنرل سیکرٹری فمیدہ چوہان، ضلعی جنرل سیکرٹری تمکینہ زاہد، ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری محدیہ شیخ، ڈویژنل سینئر وائس پریزیڈنٹ ماریہ، سمیت تنظیم کی متعدد خواتین رہنماؤں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مزید برآں، یونین کونسل سطح پر سرگرم خواتین کارکنان بھی تقریب میں شریک ہوئیں جن میں سعیدہ بی بی (یونین کونسل 37)، گل پروین (یونین کونسل 40) اور زبیدہ بی بی (یونین کونسل 20) شامل تھیں۔ شرکاء نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے اور تنظیم کو مزید فعال بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گی۔

متعلقہ عنوان :