ایبٹ آباد،سٹی پولیس کی کارروائی،تین ملزمان گرفتار،شراب اور ہیروئن برآمد

منگل 16 ستمبر 2025 18:18

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) ایبٹ آباد پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر کے ہیروئن اور شراب برآمد کر لی۔ایس ایچ او تھانہ سٹی ایبٹ آباد نے پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شیراز سکنہ دھمتوڑ سے 15 لیٹر شراب،فراز گل سکنہ دو بتھر سے 10 لیٹر شراب اور شاہزیب سکنہ مہار خورد سے 1225 گرام ہیروئن برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی،اس مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔