ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹر کا ڈرائیونگ ٹیسٹ ٹریک کا اچانک معائنہ

منگل 16 ستمبر 2025 18:18

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کی ہدایات پر ڈی ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹر محمد کلیم اختر نے ڈرائیونگ ٹیسٹ ٹریک کا اچانک معائنہ کیا۔ اس دوران ٹیسٹ ٹریک کی پیمائش کا جائزہ لیا گیا اور شہریوں سے سہولیات کے بارے میں استفسار کیا گیا۔

(جاری ہے)

سی ٹی او فرحان اسلم نے کہا کہ راولپنڈی ٹریفک پولیس ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے ویژن کے مطابق شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنا رہی ہے۔

لائسنسنگ کے عمل کو جدید ویڈیو آٹومیٹڈ سسٹم کے تحت کیمروں سے مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ایک ہی چھت تلے سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ تحصیل کی سطح پر بھی ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کی سہولت دی جا رہی ہے تاکہ دور دراز کے شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :