اورنگی ٹائون پولیس کی کارروائی،چھوٹو گینگ کے 2کارندے گرفتار،اسلحہ، موٹرسائیکل و موبائل فونز برآمد

منگل 16 ستمبر 2025 22:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) اورنگی ٹائون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کرنے والے چھوٹو گینگ کے 2مبینہ کارندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 2غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، ایک موٹرسائیکل، گھڑیاں، موبائل فونز اور نقدی برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں زین ولد شہزاد علی اور یونس ولد سلیم شامل ہیں۔گرفتار ملزمان نے 13ستمبر کو راہگیر شہری محمد سمیع کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔