مظفرگڑھ ،رکشوں پر اسکول جانے والے بچوں کے تحفظ کےلئے خصوصی مہم کا آغاز

منگل 16 ستمبر 2025 22:59

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) والدین کی شکائت پر ڈپٹی کمشنر لیہ کی رکشوں پر اسکول جانے والے بچوں کے تحفظ کےلئے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا،ڈپٹی کمشنر نے اسکول کے اوقات میں بچوں کی حفاظت کو پہلی ترجیح قرار دیتے ہوئے اضافی سیٹوں اور اوورلوڈ رکشوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر/سیکرٹری آر ٹی اے حارث حمید اور ٹریفک پولیس رکشوں میں لگی ہوئی اضافی سیٹیں ہٹاتی رہیں،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ غیرقانونی سیٹیں نصب کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا،اوورلوڈنگ بچوں کی جانوں کےلئے خطرناک ہے۔

انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو صرف منظور شدہ سواری میں اسکول بھیجیں ۔انہوں نے بتایا کہ بچوں کی حفاظتی مہم کے سلسلے میں تعلیمی اداروں کو بھی آگاہی دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ عوامی شواہد یا شکایات کے لیے آر ٹی اے کی ہیلپ لائن دستیاب ہے۔\378