ثقافتی گیلری کو پراپرٹی ٹیکس نوٹس، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ

منگل 16 ستمبر 2025 22:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2025ء) اندرونِ شہر واقع ثقافتی گیلری کو پراپرٹی ٹیکس کے نوٹس کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس حسن نواز مخدوم اور جسٹس خالد اسحاق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار ڈاکٹر اعجاز انور نے عدالت کے روبرو مؤقف اختیار کیا کہ ثقافتی گیلری ایک عوامی اور ثقافتی اثاثہ ہے، جسے پراپرٹی ٹیکس سے استثنیٰ دیا جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ گیلری کو ٹیکس کے دائرے میں لانا قانون اور انصاف کے منافی اقدام ہے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ متعلقہ حکام اس معاملے پر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔ بعد ازاں عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے معاملہ سیکرٹری ایکسائز کو بھجوا دیا اور ہدایت کی کہ وہ 45 دنوں کے اندر درخواست گزار کو سن کر فیصلہ کریں۔