فیصل آباد،شہر اور گردونواح میں چوری ، ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

منگل 16 ستمبر 2025 22:01

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2025ء)شہر اور گردونواح میں چوری ، ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ، 80سے زائد مقاما ت پر وارداتوں کے دوران ڈاکوئوںاور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے، اتھرے ڈاکوئوں نے مزاحمت پر 2افراد کو گولیاں مار کر لہولہان کر دیا‘ متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیا آن لائن کے مطا بق غلام محمد آباد صدر بازار کے رہائشی عابد سے اتھرے ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر نقدی‘ فون چھیننے کے دوران مزاحمت پر گولی مار کر لہولہان کر دیا۔

تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ شالیمار پارک کے رہائشی صادق کے گھر داخل ہونیوالے دو مسلح ڈاکوئوں نے 7لاکھ کی رقم چھین کر مزاحمت پر پسٹل کے بٹ مار کر صادق کو زخمی کر دیا۔

(جاری ہے)

مضروبان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بھوآنہ بازار میں چمن بہار سے جھپٹا مار کر فون، جمیل پارک کے علی رضا سی20ہزار و فون، تلیانوالہ روڈ پر محمد یٰسین کی شاپ سے بیٹریاں، سولر سسٹم چوری، 7ج ب کے ظفر عباس کے ڈیر ے سے لاکھوں کا سامان چوری، 7ج ب کے نسیم سے نقدی و فون،53ج ب کے وارث سے موٹر سائیکل نقدی و فون، 8ج ب کے عدنان سی30ہزار و فون، کمال پور انٹرچینج کے قریب افضل سے نقدی وفون، عبداللہ پور پل کے قریب بلال سے موٹرسائیکل‘ نقدی، ستیانہ روڈ پر ذیشان سے نقدی وفون، چن ون روڈ پر احمد نواز سے جھپٹا مار کر فون، پیپلز کالونی نمبر1کے نعیم سلیمی سے جھپٹا مار کر فون، سوساں روڈ پر یاسر سے چار ہزار و فون، عبداللہ گارڈن کے قریب صابر حسین سی8ہزار وفون، اسلامیہ پارک کے راشد کے گھر سے لاکھوں کے زیورات‘ نقدی وموٹر سائیکل چوری، حاجی آباد کے قریب صابر سلیم کی اہلیہ سے جھپٹا مار کر پرس، منصورآباد کے طلحہ سے موٹر سائیکل چھین لی، امداد ٹائون کے شہزاد احمد کا گھر لوٹ لیا، 44ج ب کے ندیم عباس کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، 16ج ب کے اسد علی کے گھر سے چار لاکھ کے زیورات نقدی چوری، گیٹ چوک ستیانہ روڈ پر منیر احمد سے دو لاکھ روپے، طلائی چین، منیانوالہ کے تنویر کی دکان سے بھاری مالیت کا سامان چوری، 78ج ب کے باسط کے گھر سے 2بکرے چوری، 276ج ب کے امتیاز علی سے نقدی وفون، 230ر۔

ب کے شان سے موٹر سائیکل‘ نقدی وفون، 230ر۔ب کے رمضان سے 37ہزار وفون، 263ر۔ب کے ظہیر حسین کے گھر سے لاکھوں کے زیورات‘ نقدی وسامان، ڈی ٹائپ کالونی گول چوک کے قریب تیمور سے نقدی وفون، امین پارک کے اکبر کے گھر سے لاکھوں کے زیورات لوٹ لئے، ناظم آباد کے ابو بکر سے نقدی و فون، جڑانوالہ روڈ پر ممتاز سی1لاکھ و فون، محلہ غوثیہ آباد جڑانوالہ کے زبیدہ بی بی کے گھر کا صفایا کر دیا، 73گ ب کے قریب زاہد علی سے موٹر سائیکل نقدی و فون، 59گ ب کے عمران سے موٹر سائیکل چھین لی،61گ ب کے اعظم کا گھر لوٹ لیا،77گ ب میں مہر مشتاق کی شاپ سے سامان چوری، 279گ ب کے افتخار حسین سے موٹر سائیکل چھین لی، 147گ ب کے شہباز سی47ہزار و فون،216ر۔

ب کے جنید سی12ہزار و فون،106ر۔ب کے شعبان سے جھپٹا مار کر فون،205ر۔ب کے احمد رضا کی حویلی سے مویشی چوری، 600گ ب کے افتخار سے 13ہزار وفون، مراد کوٹ فتح گڑھ کے عاصم سی70ہزار،192گ ب کے ریحان اسلم سے موٹر سائیکل‘ نقدی وفون چھین لی، 485گ ب کے زاہد کے ڈیرہ سے سامان چوری، 373گ ب کے عابد حسین کی حویلی سے مویشی چوری، 52گ ب کے شوکت علی سے موٹر سائیکل،48گ ب کے آصف سے 70ہزار وفون چھین لئے، 208گ ب کے لیاقت علی کے ڈیرہ سے لاکھوں کے بیل چوری اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔

علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے کامران، بائو والا جھنگ روڈ کے ساجد، محلہ پنج پیر کے ساجد علی، جٹانوالہ چوک کے یٰسین، ڈی گرائونڈ سے جاوید اقبال، اسٹیشن چوک سے غلام رسول، ڈھڈی والا کے فیض علی، اسلامیہ پارک کے راشد، کلاش مل کے باہر مہران حنیف،242ر۔ب کے عدنان، سبزی منڈی کے رمضان، جڑانوالہ کے زریاب محمد،368گ ب کے جاوید اقبال، 67ر۔ب کے عمر جاوید،484گ ب کے سفیان انور اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔