Live Updates

ملائیشیا‘ طوفان کے باعث تودے گرنے سے 13 افراد جاں بحق

منگل 16 ستمبر 2025 19:07

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2025ء)ملائیشیا کی ریاست صباح میں طوفان کے باعث تودے گرنے سے 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔چینی میڈیا کے مطابق ملائیشیا کی ریاست صباح میں طوفان کے بعد قیامت خیز لینڈ سلائڈنگ میں 7 بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

صباح میں حالیہ طوفان اور بارشوں نے گزشتہ 30 سالہ تاریخ کی شدید ترین تباہی مچائی ہے۔ملائیشین حکام کے مطابق متاثرہ علاقے میں تودے گرنے کے 30 واقعات ریکارڈ ہوئے جن سے متعدد سڑکیں مختلف مقامات سے ٹوٹ گئی ہیں۔ ریاست صباح میں 1996ء میں سیلاب سے 200 افراد جاں بحق ہوئے تھے، جبکہ درجنوں عماتیں سیلاب میں تباہ ہوگئی تھیں، اموات کے حوالے سے یہ اب تک کی سب سے بڑی تباہی تھی۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات