گرین بسوں کی تعداد بڑھنے تک لوکل بسوں کو بحال کیا جائے، مرکزی مسلم لیگ

منگل 16 ستمبر 2025 20:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2025ء)مرکزی مسلم لیگ کے رہنما حافظ ادریس اور میر شکر خان رئیسانی نے کہا ہے کہ حکومت کا گرین بسوں کا اقدام عوام کے لیے نعمت کی بجائے زحمت بن رہا ہے۔ حکومت درجنوں لوکل بسوں کو بند کرکے وہاں چند ایک گرین بسیں چلارہی ہے جس سے عوام متاثر ہورہے ہیں۔ حکومت گرین بسوں کی تعداد بڑھائے یا لوکل بسوں کو بحال کرے، لوکل سفر کرنے والے عوام کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

مرکزی مسلم لیگ بلوچستان کے رہنماں کا مزید کہنا تھا کہ لوکل بسوں کے ساتھ ہزاروں لوگوں کا روزگار بھی وابستہ ہے۔ بلوچستان یونیورسٹی ،گورنمنٹ ڈگری کالج، کالج اف ٹیکنیکل، گورنمنٹ پولی گرلز کالج ،گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج اور بہت سے سرکاری دفاتر کے ملازمین اور ان میں جانے والے عوام اس فیصلے سے شدید متاثر ہیں۔ حکومت اور ضلعی انتظامیہ اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کرے اور کوئٹہ کے عوام پر ظلم ڈھانے سے باز رہے۔

متعلقہ عنوان :