
برطانوی سامراج کیخلاف جنگ آزادی میں علماء نے سینہ سپر ہوکر مقابلہ کیا مگر اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا،سینیٹر مولانا عبدالواسع
منگل 16 ستمبر 2025 19:55
(جاری ہے)
پاکستان کی تشکیل میں بھی علماء کا کردار نمایاں اور ناقابلِ فراموش ہے، اور آج بھی ہم وطنِ عزیز کے دفاع اور اس سے محبت کو اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں۔
ہماری سیاست کرسی اور اقتدار کی غلام نہیں بلکہ ملک و ملت کے استحکام اور ترقی کو فوقیت دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ اسلام، مرکزِ اسلام اور جزیرہ عرب کے تقدس، شعائرِ اسلام کے تحفظ اور اسلامی ملت کو لاحق خطرات کے خلاف صفِ اوّل میں کھڑے ہوکر رہنمائی فراہم کی ہے۔ مسلمانوں کے مذہبی اور وطنی حقوق کے حصول و تحفظ، علماء کو ایک مرکز پر جمع کرنے، شرعی تنظیم اور محاکمِ شرعیہ کے قیام، اور شرعی نصب العین کے مطابق مکمل آزادی کے لیے ہماری جدوجہد مسلسل رہی ہے۔ دینی، تعلیمی، اخلاقی اور معاشرتی اصلاح کے لیے ہم نے ہر دور میں کوششیں کی ہیں اور اندرونِ ملک اسلامی تبلیغ و اشاعت کو اپنی استطاعت کے مطابق جاری رکھا ہے۔ اسی طرح عالمِ اسلام اور دیگر ممالک کے مسلمانوں سے اخوت و اتحاد کے رشتوں کو مضبوط بنانے اور غیر مسلم برادرانِ وطن کے ساتھ شرعی حدود کے مطابق ہمدردی و اتفاق کو فروغ دینا بھی ہمارے بنیادی مقاصد میں شامل رہا ہے، اور یہ عہد آج بھی زندہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ وہی جماعت ہے جس کے قائد مولانا مفتی محمود تھے اور آج ان کے صاحبزادے قائد ملت اسلامیہ مولانا فضل الرحمان ہیں۔ عربی مقولہ ہیخیر خلف لِخیر سلف یعنی نیک جانشین نیک پیشرو کا حقیقی وارث ہوتا ہے۔ آج مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں جمعیت علماء اسلام کو ایسا رہنما ملا ہے جو اسلام، مدارس اور مساجد کا دفاع نہ صرف پارلیمنٹ کے ایوانوں میں کر رہا ہے بلکہ دنیا کو اعتماد کے ساتھ یہ واضح پیغام دے رہا ہے کہ اسلام آج بھی سب سے مقبول اور مقبول ترین دین ہے، اور پوری انسانیت کی رہنمائی کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ اگر دنیا میں کوئی نظریہ انسانیت کو امن و سکون کا پیغام دے سکتا ہے تو وہ صرف اور صرف دینِ اسلام ہے۔ ہم ان طاقتوں کو خبردار کرتے ہیں جو آج بھی مہذب دنیا اور اکیسویں صدی میں خون بہا کر فتوحات حاصل کرنا چاہتے ہیں کہ ایسا طرزِ عمل انسانی ضمیر اور عالمی امن دونوں کے لیے زہرِ قاتل ہے۔مولانا عبدالواسع نے کہا کہ بدقسمتی سے صوبے کے غیر یقینی اور بحرانی حالات میں بھی جمعیت علماء اسلام نے اپنے تمام تر تحفظات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہمیشہ دو قدم آگے بڑھا ہے اور بحرانوں سے نجات کے لیے سنجیدہ تجاویز پیش کیں، لیکن حکمران طبقہ، جو سیاست اور اقتدار کی ہوس میں ڈوبا ہوا ہے، ان تجاویز کو سنجیدہ نہ لے سکا۔ نتیجہ یہ نکلا کہ بحران اب پہاڑ بن کر ترقی اور امن کو مفلوج کر چکا ہے۔ جب تک حقیقی عوامی نمائندہ حکومت قائم نہیں ہوتی مسائل کم ہونے کے بجائے بڑھتے رہیں گے۔ اب صوبے کا مقدمہ عوامی نمائندوں کے ہاتھوں سے بھی نکلتا جا رہا ہے اور جتنا اس عمل میں تاخیر کی جاتی ہے حالات کو قابو کرنا اتنا ہی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر صوبہ سنگین اور المناک واقعات سے دوچار ہے۔ ایسی فضا میں ترقی اور میگا پروجیکٹس تو درکنار، عام انسان کے لیے زندگی گزارنا بھی دشوار سے دشوار تر ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ ذاتی مفادات اور اقتدار کی ہوس کو دفن کرکے اجتماعی بصیرت کے ساتھ آگے بڑھا جائے۔ اگر ہم نے اتحاد و اتفاق کے ساتھ ملت و ملک کا مقدمہ نہ لڑا تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔مزید اہم خبریں
-
صدر مملکت آصف علی زرداری کا ارومچی کے اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر کا دورہ ، ارومچی کے میئر اور سنکیانگ کے نائب گورنر نے استقبال کیا
-
سپیکر قومی اسمبلی کا حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بھٹ کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
اسلام آباد ہائیکورٹ، چیئرمین پی ٹی اے کو ہٹانے کا فیصلہ معطل، عہدے پربحال
-
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے، سیٹ کی قیمت کم لگانے کا اعتراف
-
سپریم کورٹ، پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو چیف جسٹس کے چیمبر میں جانے سے روک دیا
-
انصاف کے دروازے بند ، میرا کمرا پنجرہ بنادیا گیا ، عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
-
ریاض، پاک سعودی دفاعی معاہدے کے بعد خصوصی گانا جاری،ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پردھوم مچا دی
-
دعا ہے کہ پاکستان اورسعودیہ کی دوستی مزید مضبوط ہو اور نئی بلندیوں کو چھوئے، وزیراعظم
-
سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، ستلج میں بڑا ریلا لودھراں‘بہاولپورکے دیہات خطرے میں
-
ریلوے ڈویژن پشاور کا تجاوزات کے خلاف کامیاب آپریشن، اربوں روپے مالیت کی قیمتی ریلوے زمین واگزار کرالی گئی
-
اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
پنجاب میں سیلاب کا زور ٹوٹنے لگا، سندھ کے بیراجوں پر دباﺅ، کچے کا وسیع علاقہ ڈوب گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.