پ*رحیم یار خان: ڈاکو راج برقرار، مزید دو موٹر سائیکلیں چھین لی گئیں

منگل 16 ستمبر 2025 20:05

ن*رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2025ء) رحیم یار خان اور نواحی علاقوں میں ڈاکو راج برقرار ہے، مزید دو وارداتوں میں نامعلوم مسلح ڈاکو شہریوں سے قیمتی موٹر سائیکلیں چھین کر فرار ہوگئے۔ متاثرین کی شکایات کے باوجود پولیس نے مقدمات درج کرنے سے گریز کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پہلی ڈکیتی کی واردات محبت چوک کے رہائشی **محمد عاطف** کے ساتھ پیش آئی جو اپنی موٹر سائیکل (نمبری AZS-4405) پر جمالدین والی سے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد مالیت کی موٹرسائیکل چھین لی اور موقع سے فرار ہوگئے۔

دوسری واردات میں غریب شاہ کے رہائشی شکیل احمد بستی کہورخان سے پل دڑی سانگی جا رہا تھا کہ دو ڈاکوؤں نے اس سے بھی اسلحے کے زور پر ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی موٹرسائیکل چھین لی اور فرار ہوگئے۔شہریوں نے الزام لگایا ہے کہ وارداتوں کی شکایات کے باوجود پولیس نے اب تک ان مقامات پر مقدمات درج نہیں کیے، جس پر شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :