-نوشہرہ ،چوریوں کا سلسلہ نہ رک سکا،تھانی اضاخیل کے قریب نوسرباز ملزمان لاکھوں روپے مالیت کا گھی اور کریانہ سامان لے کر فرار

منگل 16 ستمبر 2025 20:25

@ نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2025ء)نوشہرہ چوریوں کا سلسلہ نہ رک سکا۔تھانی آضاخیل کے قریب نوسرباز ملزمان لاکھوں روپے مالیت کا گھی اور کریانہ سامان لے آڑے۔متاثرین کے لیے مال خریدنے کے لیے آئیں ہیں گاڈی میں مال لوٹ کرو اے ٹی ایم سے رقم نکال کر آتا ہوں ملزمان نوسرباز مال لیکر رفوچکر ہوگئے۔تھانہ آضاخیل نے تحریری درخواست لیکر تاحال مقدمہ درج نہیں کیا۔

متاثرہ تاجر مزمل علی خان کی فریاد تاجران نے احتجاج کی دھمکی دے دی۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے اضاخیل میں نوسربازوں نے دیدہ دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کفایت جنرل سٹور کے مالک کو لوٹ لیا۔ ذرائع کے مطابق، نوسرباز 42 کلو اعلیٰ کوالٹی کا گھی لے کر فرار ہو گئے، جس کی مالیت تقریباً 25 سے 30 ہزار روپے بتائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

واردات انتہائی چالاکی سے کی گئی، جس کے بعد نوسرباز فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع مقامی پولیس کو دے دی گئی ہے، تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔علاقہ مکینوں کے مطابق، اضاخیل میں حالیہ دنوں میں اس قسم کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔ عوام اور تاجر برادری نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور علاقے میں سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ ڈی پی او نوشہرہ DIG مردان ائی جی خیبر پختون خواہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا

متعلقہ عنوان :