:نوشہرہ ،ینگ پیرامیڈکس مخلص گروپ کے صدر عابد جانی سی ای او ہیلتھ کیئر کمیشن کے رویے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا اعلان

منگل 16 ستمبر 2025 20:25

Eنوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 ستمبر2025ء)نوشہرہ ینگ پیرامیڈکس مخلص گروپ کے صدر عابد جانی سی ای او ہیلتھ کیئر کمیشن کے رویے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا۔ملازمین کی عزت نفس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیں گا۔سی ای او ہیلتھ کیئر کمیشن کے رویے نہ بدلہ تو 18ستمبر کو ضلع بھر میں دما دم مست قلندر ہوگا۔پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن نوشہرہ نے سی ای او ہیلتھ کیئر کمیشن خیبرپختونخواہ کے جانب سے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے ساتھ ہتک آمیز اور متعصبانہ رویے کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

اس حوالے سے ایک اہم اجلاس ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس پیرپائی نوشہرہ نوشہرہ ینگ پیرامیڈکس مخلص گروپ کے صدر عابد جانی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کابینہ کے عہدیداران، ضلعی و تحصیل سطح کے نمائندگان اور بڑی تعداد میں پیرامیڈیکس نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ کیئر کمیشن کے رویے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہیلتھ سسٹم میں پیرامیڈیکل اسٹاف ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج معالجے میں پیرامیڈیکل عملہ بنیادی کردار ادا کرتا ہے، مگر افسوس کہ ان کے ساتھ غیر سنجیدہ اور تضحیک آمیز سلوک کیا جا رہا ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔نوشہرہ ینگ پیرامیڈکس مخلص گروپ کے صدر عابد جانی اور دیگر مقررین نے کہا کہ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کو کمتر سمجھنے اور ان کی خدمات کو نظرانداز کرنے کی روش نے نظام صحت کو مزید کمزور کر دیا ہے۔

اگر سی ای او ہیلتھ کیئر کمیشن نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا اور پیرامیڈیکل عملے کے جائز مسائل حل نہ کیے گئے تو نوشہرہ سمیت پورے صوبے میں احتجاجی تحریک کو وسعت دی جائے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ چند دنوں میں نوشہرہ میں بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس میں ضلعی و تحصیل سطح کے تمام پیرامیڈیکل اسٹاف شریک ہوگا۔ احتجاج کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مطالبات کی منظوری تک پرامن مگر بھرپور جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ نوشہرہ ینگ پیرامیڈکس مخلص گروپ کے صدر عابد جانی نے کہا کہ وہ کسی بھی دباؤ میں نہیں آئیں گے اور اپنے حقوق کے حصول تک احتجاجی مہم جاری رکھیں گی

متعلقہ عنوان :