محکمہ زراعت کا ستمبر میں كاشتكاروں كو سرسوں کے ساگ کی کاشت کی ہدایت

بدھ 17 ستمبر 2025 11:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) محکمہ زراعت نے ستمبر میں كاشتكاروں كو سرسوں کے ساگ کی کاشت کی ہدایت کی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سمبڑیال ڈاکٹر افتخار حسین بھٹی نے کہاکہ 15 ستمبر سے اگیتی سبزی سرسوں کا ساگ کاشت کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خاص طور پر جو لوگ گندم کاشت کرنا چاہتے ہیں اور ان کے کھیت ابھی خالی ہیں وہ کاشتکار فوراً ہل چلا کر زمین کو اچھی طرح تیار کرلیں ،اگر سرسوں کے بیج کھیلوں پر کاشت کریں تو زیادہ اچھی پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرسوں کاشت سے پہلے کھیت میں ایک بوری ڈی اے پی اور آدھی بوری یوریا استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ سبزی ڈیڑھ ماہ میں تیار ہوجاتی ہے اس لیے کٹائی کے بعد گندم بھی کاشت کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :