مدینہ ایئرپورٹ روڈ کا نام تبدیل،ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے نام سے موسوم

بدھ 17 ستمبر 2025 12:17

مدینہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)شاہ سلمان نے ہدایت کی ہے کہ مدینہ منورہ کے اہم ایئرپورٹ روڈ کا نام "شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز روڈ" رکھ دیا جائے۔

(جاری ہے)

تیرہ کلومیٹر طویل سڑک مسجدِ نبویؓ کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز روڈ سے ملاتی ہے جو شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور رائل ٹرمینل کی طرف جاتی ہے۔نئی نامزد کردہ شاہراہ عمرہ و حج زائرین اور مسجدِ نبویؓ اور مدینہ ایئرپورٹ کے درمیان سفر کرنے والوں کے لیے بہت اہم ہے جو اسلام کے مقدس ترین شہروں میں سے ایک تک رسائی فراہم کرتا ہے۔