ویتنام ، ٹرک حادثے میں 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ہلاک ہونے والوں میں ایک آٹھ ماہ کی حاملہ خاتون اور لائوس کا ایک شہری بھی شامل

بدھ 17 ستمبر 2025 12:17

ہنوئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)ویتنام کے مرکزی صوبے کوانگ تری میں ایک دل دہلا دینے والے حادثے میں ایک ٹرک مقامی مارکیٹ پر چڑھ دوڑا، جس کے نتیجے میں کم از کم 3راد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

حادثہ صبح 7:50 بجے پیش آیا جب اچانک ایک تیز رفتار ٹرک قابو سے باہر ہو کر مارکیٹ میں داخل ہو گیا، جس سے کئی اسٹالز تباہ ہو گئے اور وہاں موجود چھوٹے تاجروں کو شدید نقصان پہنچا۔

ہلاک ہونے والوں میں ایک آٹھ ماہ کی حاملہ خاتون اور لائوس کا ایک شہری بھی شامل ہے۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :