چنیوٹ ، ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم ، کمسن بچی جاں بحق ،دو افراد زخمی

بدھ 17 ستمبر 2025 12:15

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) چنیوٹ کے علاقے بھوانہ امین پور روڈ چک نمبر 151 کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں افسوسناک تصادم سے ایک کمسن بچی جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق بچی کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی جبکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق عائشہ فاطمہ دختر محمد صدیق، عمر 3 سال، سکونت چک نمبر 151 جاں بحق جبکہ آمنہ بی بی دختر حبیب اللہ، عمر 20 سال، سکونت چک نمبر 151 اور مجید خان ولد منظور حسین، عمر 30 سال، سکونت چک نمبر 151 زخمی ہو گئے۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :