ڈرامہ سیریل ’’پامال‘‘ کا پانچواں ٹیزر جاری

بدھ 17 ستمبر 2025 12:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) اداکارہ صبا قمر کے نئے ڈرامہ سیریل ’’پامال‘‘ کا پانچواں ٹیزر جاری کر دیاگیا ہے۔ ڈرامہ کے ٹیزر میں صباقمر اور عثمان مختار شادی کے بندھن میں بندھتے دکھائی دے رہے ہیں اور اس کے بعد وہ ایک ساتھ خوشیوں سے بھر پور زندگی گزارتے دیکھے جا سکتے ہیں ۔ ڈرامہ کے ہدایت کار خضر ادریس جبکہ اس کے مصنف زنجبیل عاصم شاہ ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈرامہ کی کہانی قربانی، مزاحمت اور انتقام و معافی کے درمیان باریک لکیر کو اجاگر کرتی ہے۔ڈرامے میں اداکارہ صبا قمر ایک خوددار اور مضبوط عورت کا کردار ادا کر رہی ہیں جو ذاتی تباہی کے بعد اپنی کھوئی ہوئی شناخت دوبارہ حاصل کرنے کی جدوجہد کرتی ہے۔ وہ معاشرتی تنقید، دھوکے اور گہرے صدمات کے باوجود خاموش رہنے کی بجائے اپنی آواز بلند کرتی ہے اور انصاف و عزتِ نفس کے لئے ڈٹ کر کھڑی ہوتی ہے۔ ڈرامہ جلد نجی ٹی وی پر آن ایئر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :